آصف علی زرداری کی اپنے رہنماؤں کو فوری طور پر حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت

لاہور(ویب ڈیسک)حالیہ بارشوں کی وجہ سے سابق صدر آٖصف علی زرداری نے پارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام وزراء کو فوراََ اپنے اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حلقوں میں موجود چیئر مین،ڈپٹی چیئر مین ،میئر ،ڈپٹی میئر اور کونسلر اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ سابق صدر نےملک میں بارشوں کی وجہ سے جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کی ۔ان کا مزید کہنا تھا حالیہ بارشوں کی وجہ سے سندھ میں زراعت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔