اپنی شادی پر فردوس عاشق اعوان کو جہیز میں کتنا سونا ملا تھا؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سابق اور استحکام پاکستان پارٹی کی نئی نویلی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ایک انٹرویو میں دلچسپ انکشاف کیا ہے ۔
فردوس عاشق نے بتایا کہ انکی شادی ہوئی تو جہیز میں انہیں 200 تولے سونا دیا گیا تھا جبکہ انکی بہن کی شادی ہوئی تو جہیز میں دی گئی بھینسوں کو بھی سونے کے کنگن پہنائے گئے تھے ۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ہماری خاندانی روایات ہیں ۔ مگر مجھے سونے سے اتنی محبت نہیں ۔ اسی لیے آپ نے مجھے سونے کے زیور پہنے کبھی نہیں دیکھا ہو گا ۔ فردوس عاشق اعوان کے مطابق وہ سمجھتی ہیں کہ سونا پہن کروہ خود کو کارٹون محسوس کرتی ہیں ۔