یوٹیوب سے آنے والی کمائی حلال ہے یا حرام ؟ سعودی عالم دین  کا فتویٰ

لاہور (ویب ڈیسک)  سعودی عرب کے ایک مشہور سکالر اور جدہ کی ایک مسجد کے امام نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دے دیا ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر  ایک مداح کے سوال کے جواب میں عاصم الحکیم سے سوال کیا کہ یوٹیوب سے ڈالروں میں آنے والی کمائی حلال ہے یا حرام ؟

اس سوال کے جواب میں  عاصم الحکیم نے جواب دیا کہ یہ حرام ہے ۔ اس حوالے سے عاصم الحکیم نے چند ماہ قبل بھی اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ یوٹیوب کی کمائی کچھ صورتوں میں حرام ہے ۔ گانوں اور موسیقی کا مواد ، نازیبا اور فحش چیزیں اور یوٹیوبر عورتوں یا مردوں  کی جذبات ابھارنے والے حرکات و سکنات یا باتیں ۔۔۔عاصم الحکیم کے مطابق ایسی کمائی قطعی طور پر حرام ہے ، لیکن معلوماتی مواد ۔اور اسلامی تعلیمات یا تفریحی مواد سے ہوئی کمائی حرام نہیں ہے ۔