انسانی تاریخ کا گرم ترین ہفتہ

آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہو گی کہ جولائی 2023 کا پہلا ہفتہ انسانی تاریخ کے گرم ترین 7 دن تھے۔ اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کے زیرتحت عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کی ایک پریس ریلیز میں کیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق اس سال پہلے ہی جون انسانی تاریخ کا گرم ترین جون ثابت ہو چکا ہے اور ایسا موسمیاتی تبدیلیوں اور ایل نینو موسمیاتی رجحان کے آغاز کی وجہ سے ہوا۔

ڈبلیو ایم او نے اپنے بیان میں بتایا کہ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق جولائی کے آغاز میں دنیا کی تاریخ کا گرم ترین ہفتے کا ریکارڈ بنا ہے۔بیان کے مطابق درجہ حرارت سطح زمین کے ساتھ ساتھ سمندر میں بھی ریکارڈز توڑ رہا ہے اور اس سے ماحولیات اور ایکو سسٹم پر تباہ کن اثرات ہو سکتے ہیں۔