الکا یاگنک 2022 میں یوٹیوب پر سب سےزیادہ سنی جانے والی گلوکارہ قرار

ممبئی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پیلٹ فارم یو ٹیوب نے سال 2022 کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے فنکاروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ جس میں بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک سرفہرست جبکہ امریکی سانگ ریپر بیڈ بنی عرف پورٹو ریکو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے الکا یاگنک کو 2022 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ سُنی جانے والی گلوکارہ قرار دیا ہے.الکا یاگنک نے 2022 میں کل 15.3 بلین یوٹیوب اسٹریمز حاصل کیے ہیں جوکہ قریباً 42 ملین یومیہ ہے۔ یوٹیوب کی جاری کردہ فہرست میں امریکی گلوکارہ نے بیڈ بنی عرف پورٹو ریکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 14.7 بلین اسٹریمز حاصل کیے۔گلوکارہ نے کورین مشہور بینڈ بی ٹی ایس کو بھی اس چارٹ میں پیچھے چھوڑ دیا ۔ بی ٹی ایس نے یو ٹیوب پر 7.95 بلین اسٹریم جبکہ کورین بینڈ بلیک پنک نے 7.03 بلین اسٹریمز حاصل کیے۔ اس کے علاوہ کینیڈین گلوکار دی ویک اینڈ 5.7 بلین اسٹریمز کے ساتھ 13ویں نمبر پر جبکہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 4.33 بلین اسٹریمز کے ساتھ 26 ویں پوزیشن پر رہیں۔ یاد رہے کہ الکا یاگنک گزشتہ تین سالوں سے یوٹیوب پر راج کرتی آئی ہیں۔ 2020 میں انہیں 16.6 بلین اسٹریمز ملے جبکہ 2021 میں انہوں نے 17.7 بلین اسٹریمز حاصل کیے۔الکا یاگنک چار دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں 20,000 سے زائد گانے گا چکی ہیں۔