بھارت کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کو بڑا جھٹکا، 3 دن میں کمپنیوں کو 48 ارب ڈالر کا نقصان

ممبئی(ویب ڈیسک) ہندوستان کے اڈانی انٹرپرائزز کے حصص جمعہ کے روز 20 فیصد ڈوب گئے کیونکہ ایک امریکی شارٹ سیلر کی طرف سے ایک خوفناک رپورٹ نے گروپ کی فہرست میں شامل فرموں میں ہلچل مچا دی، رپورٹ نے اس بات پر شکوک

پیدا کیے کہ سرمایہ کار کمپنی کی ریکارڈ 2.45 بلین ڈالر کی ثانوی پیشکش کا کیا جواب دیں گے۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق اڈانی گروپ کی سات لسٹڈ کمپنیاں جن پر دنیا کے سب سے امیر ترین افراد میں سے ایک گوتم اڈانی کا کنٹرول ہے ، بدھ سے اب تک مجموعی طور پر 48 ارب ڈالر کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھو چکی ہے، اس کے ساتھ ہی اڈانی فرموں کے امریکی بانڈز بھی گر رہے ہیں۔ ہنڈنبرگ ریسرچ نے 24 جنوری کی ایک رپورٹ میں اڈانی گروپ کے قرضوں اور ٹیکس ہیونز کا ذکر کیا تھا جس کے بعد اڈانی گروپ کے حوالے سے خدشات نے جنم لیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کا کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر ہنڈنبرگ رپورٹ کا مطالعہ کر رہا ہے اور اسے اڈانی گروپ کے آف شور فنڈ ہولڈنگز کی اپنی جاری تحقیقات میں مدد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی ریگولیٹر اور اڈانی کے ترجمان نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ نیویارک میں قائم فرم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس نے فوری طور پر ریگولیٹر کے اقدام پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا