Categories
کھیل

پی ایس ایل 8: کون سے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے؟ جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے متبادل کھلاڑیوں کی ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا اعلان آج ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹر عادل راشد اور ہری بروکس انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کے باعث ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔ اسی طرح
لاہور قلندرز کو ابتدائی میچز میں جارڈن کاکس اور راشد خان کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز عادل راشد کی ری پلیسمنٹ میں متبادل کھلاڑی منتخب کرے گی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم دونوں پلئیرز کی جگہ جزوی متبادل پلیئرز حاصل کرنے کی اہل ہوگی۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایلیکس ہیلز، معین علی، گُرباز اور فضل فاروقی کے جزوی متبادل لے گی۔ ملتان سلطانز کی ٹیم رادل راشد کے علاوہ ملتان سلطانز ڈیوڈ ملر، عقیل حسین اور ٹم ڈیوڈ کے بھی جزوی متبادل پلیئرز حاصل کرے گا، مجیب الرحمٰن اور راؤمن پاول کی جزوی ری پلیسمنٹ کیلئے پشاور زلمی کو بھی باری ملے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہسارنگا ڈی سلوا، جیسن روئے اور اوڈین اسمتھ کا بھی جزوی متبادل پلیئر منتخب کرے گی۔