Categories
پاکستان

پرویز الہٰی خاندان بھی مشکل میں آگیا: حکومت نے بڑا سرپرائز دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف ایم پی اے، ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ وجاہت الہی اور موسی الہی کے خلاف مقدمہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی ، ٹیلی گراف ایکٹ

کی دفعات شامل کی گئیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ٹوئیٹر پر وائرل آڈیو میں دونوں سیاست دانوں نے خواتین ایم پی اے کو غائب کرنے کی گفتگو کی۔ آڈیو کے بعد موسی الہی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتا رہا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔ واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کی اپنے بیٹے سے بات چیت کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ایک خاتون رکن اسمبلی کو لاپتا کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے گزشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے صرف منحرف اراکین اور چھٹیوں کی درخواست دینے والے 2 اراکین باقی رہ گئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کر کے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔ اب اطلاعات ہیں کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی 43 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ اب تک کن ارکان کے استعفے منظور ہوئے؟ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔ اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 20 جنوری کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔ اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔