Categories
شوبز

اتھیا شیٹھی کے عروسی لباس کی تیاری میں کتنے گھنٹے لگے؟ جان کر حیران رہ جائیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی کا عروسی لباس تیار کرنے میں کاریگروں کو 416 دن (10 ہزار گھنٹے ) کا عرصہ لگا۔ حال ہی میں اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں

اتھیا نے شادی کیلئے دیگر بالی وڈ اداکاراؤں کی طرح پیسٹل ( ہلکے) رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا۔ شادی کے روز اتھیا نے بھارتی ڈیزائنر انامیکا کھنا کا تیار کردہ پنک کلر کا خوبصورت عروسی لہنگا زیب تن کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتھیا کا عروسی لباس مکمل طور پر ہاتھ کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، عروسی لباس سلک کے کپڑے پر زردوزی اور جالی کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کاریگروں نے اتھیا شیٹھی کے عروسی لباس کو 10 ہزار گھنٹے یعنی 416 دن میں تیار کیا۔ اتھیا شیٹھی نے عروسی لباس کے ساتھ خوبصورت ہار ، ایئرنگ اور مانگ ٹیکے کے علاوہ کسی اور جیولری کا انتخاب نہیں کیا تھا۔