Categories
پاکستان

پنجاب اور کے پی میں انتخابات کب ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے خط لکھ دیا۔ پنجاب میں 9 سے 13 اپریل جبکہ کے پی سے 15 سے 17 اپریل کے درمیان دن تجویز کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں عام انتخاب کے
مجوزہ پولنگ ڈے کا بتایا گیا ہے، پنجاب میں 9 اپریل سے 13 اپریل اور کے پی کے میں 15 سے 17 اپریل کی تاریخ فائنل کریں۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن کرانے کے پابند ہے، پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل کر دی گئی تھی، پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ 13 اپریل سے پہلے ہی کی جا سکتی ہے، 9 سے 13 اپریل کے درمیان پولنگ کی کوئی تاریخ طے کر لیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے گزشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے صرف منحرف اراکین اور چھٹیوں کی درخواست دینے والے 2 اراکین باقی رہ گئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کر کے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔ اب اطلاعات ہیں کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی 43 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ اب تک کن ارکان کے استعفے منظور ہوئے؟ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔ اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 20 جنوری کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔ اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔