Categories
کھیل

پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس گر پڑیں، افسوسناک خبر آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس سے جنوبی افریقا کی ایس اے 20 لیگ میں چوکا روکتا فیلڈر ٹکرا گیا جس کے باعث وہ گر پڑیں۔ زینب عباس دنیا بھر میں مقبول ہیں جن کی شخصیت سے ناصرف ملکی بلکہ غیر ملکی افراد بھی متاثر ہیں، حال ہی میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

میں بطور پریزینٹر مداحوں کا دل جیتنے والی زینب ان دنوں جنوبی افریقا میں موجود ہیں۔ سپر اسپورٹس کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹر نے جیسے ہی بلا گھمایا تو گیند ہوا میں اڑتی ہوئی باؤنڈری لائن کی جانب بڑھنے لگی، باؤنڈری پر کھڑی ایونٹ کور کرتی زینب نے کہا کہ ‘گیند سیدھا ہماری جانب آرہی ہے’۔ یہ الفاظ ابھی ان کے منہ میں ہی تھے کہ چوکا روکنے کے لیے آتا فیلڈر ان سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہ گر پڑیں۔ گرنے کے فوراً بعد اٹھتے ہوئے زینب سے ساتھی پریزینٹر نے خیریت دریافت کی تاہم انہوں نے سنبھل کر مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ بعدازاں زینب نے سپر اسپورٹس کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں بچ تو گئی ہوں لیکن میں ہی جانتی ہوں کہ یہ کیسا احساس ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ 10 جنوری کو زینب نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے ہونے والی لیگ کے ابتدائی سیزن کی میزبانی کریں گی۔