Categories
شوبز

کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تیاریاں، گھر سج گئے ،تصاویر اور ویڈیوز وائرل

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں ، کرکٹر کا گھر ہینگ لائٹس سے سج گیا۔ بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی کی تیاریاں بظاہر شروع ہو گئی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ مشہور شخصیت کی

جوڑی چند ہی دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔ جہاں دونوں خاندانوں نے اس موقع پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اس حوالے سے کوئی بیان دینے سے گریز کیا ہے وہیں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے گھر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں کے ایل راہول کےممبئی والے گھر کو ہینگنگ لائٹس سے سجا دیا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں خاندان ایک بڑی شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔