Categories
شوبز

فیروز خان کی بیوقوفی نے ساتھی اداکاروں کو مشکل میں ڈال دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار یاسر حسین اپنے اور ساتھی اداکاروں کے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر فیروز خان پر برس پڑے۔کہتے ہیں کہ فیروز کی ایک احمقانہ حرکت کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ’ایک بیوقوف آدمی نے پہلے اپنی بیوی کو مارا

اور پھر ہمارے نمبرز آؤٹ کردیئے، اس کی وجہ سے یہ بچہ مجھ سے ڈرامے میں کام مانگ رہا ہے ورنہ ایک لاکھ روپے بتائیں میں کیا کروں؟۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس بھائی نے مجھے اپنا نمبر بھیجا ہے مگر میں نے آؤٹ نہیں کیا کیونکہ میں اسکول گیا تھا تھوڑا فرق دکھنا چاہیے۔یاسر حسین نے اپنی اسٹوری میں بغیر نام لیے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس بیوقوفی پر شرم آنی چاہیے۔ خیال رہے کہ اداکار فیروز خان نے بدنام کرنے پر سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان سمیت متعدد شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے15 دن کے اندر تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہتک عزت کیس میں نامزد اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا اور عثمان خالد بٹ نے بھی فیروز خان پر نجی معلومات شیئر کرنے پر اظہارِ برہمی کیا تھا۔