Categories
شوبز

راکھی ساونت کےشادی اور اسلام قبول کرنے پر ان کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کی عادل درانی سے شادی اور اسلام قبول کرنے کی خبروں پر اس کے بڑے بھائی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت کے بھائی راکیش نے انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “یہ اُن کی نجی باتیں ہیں، میاں بیوی کی باتیں ہیں

لیکن اگر راکھی نے یہ کیا ہے تو سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔ ہم سب فیملی والے پریشان ہیں، راکھی سب سے چھوٹی ہے اور پوری زندگی اس نے بہت دکھ دیکھے ہیں”۔راکیش نے مزید بتایا کہ” بگ باس میں رتیش نے راکھی کو استعمال کیا جس کا اسے بہت دکھ اور پریشانی ہوئی، اسی لئے راکھی نے اس مرتبہ شادی کی ہے”۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے اور اس نے عادل درانی سے نکاح کرلیا ہے۔سوشل میڈیا پر راکھی ساونت سے متعلق مختلف تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔اد رہے کہ عادل درانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شادی سے انکار کردیا جس کے بعد راکھی ساونت نے میڈیا کے سامنے رو رو کے دہائی دی کہ ” میرے ساتھ یہ ظلم کیوں کیا جار ہا ہے اور وہ بلکل بے خبر ہیں کہ عادل نے یہ کیوں کہا ہے انہوں نے ایک صحافی کو نمبر دیتے ہوئے کہا کہ عادل سے پوچھے وہ یہ کیوں کہہ رہا ہے”۔عادل درانی نے راکھی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “انہوں نے نہ انکار کیا اور نہ اقرار بلکے کہا کہ میں میڈیا سے بات کرنا نہیں چاہتا “۔