کیا شاہ رخ خان کی “پٹھان” ہالی ووڈ فلموں کی کاپی ہے ؟جانیے اہم سچ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” کو سوشل میڈیا صارفین نے ہالی ووڈ اور پاکستانی فلموں کی کاپی قرار دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فلم ی مداحوں نے کنگ خان کی فلم “پٹھان” کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کو “پٹھان ” فلم کا ٹریلر کچھ

خاص پسند نہیں آیا۔ فلم مداحوں کو کنگ خان کی چار سال بعد کی واپسی پر بڑی توقعات تھیں اور وہ ایک بہترین فلم دیکھنا چاہتے تھے لیکن فلم “پٹھان ” کے ٹریلر نے انہیں ما یوس کردیا۔صارفین اس فلم کو غیر معیاری، وی ایف ایکس جیسے مضحکہ خیز مکالموں کا استعمال کر کے شدید تنقید کر رہے ہیں۔کچھ صارفین نے تو اس فلم کو ہا لی ووڈ کی مشہور فلم “فاسٹ اینڈ فیوریئس” ،” کیپٹن امریکا” اور “مشن امپاسبیل” کی کاپی قرار دے دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ” ہیلی کاپٹر, گن کا سین ڈائی ہارڈ کا ہے. ناقص ” وی ایف ایکس” اور بکواس اداکاری ” ایک صارف نے اس فلم بالی ووڈ کی فلم “وار ” کی کاپی قرار دیتے ہوئے کہا کہ “غریب ٹریلر اور قابل رحم وی ایف ایکس اور ایس آر کے اس لک میں غیر ارادی طور پر مزاحیہ لگ رہے ہیں”۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم “پٹھان ” کو 25 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جس میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل “پٹھان” کے پہلے گیت “بے شرم رنگ” کو گھٹیا کوریو گرافی اور برہنہ شاٹس پر انتہا پسندوں کی طرف سے شدید ٹرول کا سامنا تھا۔