شیمپو اور کنڈیشنر کی بوتلوں پر بنی اس علامت کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ آپ بھی جانئے

لندن(ویب ڈیسک) ہم میں سے لگ بھگ ہر کوئی شیمپو اور کنڈیشنرز استعمال کر رہا ہے لیکن ان کی بوتلوں پر بنی ایک خاص علامت کے بارے میں شاید ہی کوئی جانتا ہو۔ ایک برطانوی خاتون نے اس علامت کا ایسا مطلب بتایا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین بھونچکا رہ گئے۔

دی سن کے مطابق یہ علامت کسی کچرے کے ڈبے (Dust bin) جیسی ہوتی ہے، جس میں انگریزی حروف تہجی mکے ساتھ ایک عدد لکھا ہوتا ہے۔ڈینزی نامی اس خاتون نے بتایا ہے کہ حرف ایم دراصل مہینے کی غمازی کرتا ہے جبکہ اس کے ساتھ لکھے اعداد مہینوں کی تعداد ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس شیمپو یا کنڈیشنر کی بوتل کو پہلی بار کھولنے کے اتنے مہینے بعد تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بوتل پر لکھے مہینوں کے بعد بھلے شیمپو یا کنڈیشنر ابھی باقی ہو، اسے کچرے کے ڈبے میں پھینک دیں۔ ڈینزی نے یہ بات اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتائی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ڈینزی لوگوں سے پوچھتی ہے کہ آپ کو اس کو اس بات کا علم کتنی عمر میں ہوا تھا؟ اس کے جواب میں کمنٹس میں بیشتر لوگ اعتراف کر رہے ہیں کہ انہیں اس بات کا علم ڈینزی کی ا س ویڈیو سے ہی ہوا ہے۔ اس سے پہلے وہ اس سے لاعلم تھے۔