مونس الٰہی کےطرز سیاست پر مولانا فضل الرحمٰن کا حیران کن تبصرہ

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مونس الٰہی اشاروں پر فیصلہ کرتے ہیں، یہ مونس الٰہی کی سیاست ہے، چوہدری شجاعت انکے بڑے ہیں، مونس الٰہی سے متعلق سوال انہی سے کیے جائیں، چوہدری شجاعت نے حالات کے مطابق جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، میرے خیال میں

چوہدری شجاعت کے خاندان کو انہی کی تقلید کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار معروف بزنس میں ایس ایم منیر مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔