Categories
پاکستان

چوہدری مونس الٰہی کا پہلے دن سے جھکاؤ عمران خان اور تحریک انصاف کی طرف ہے اس لیے ۔۔۔۔ تجزیہ کاروں کی رائے پر مبنی رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا مونس الٰہی کے بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان سیاسی انجینئرنگ کے سب سے بڑی بینیفشری ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مونس الٰہی کا پہلے دن سے جھکاؤ پی ٹی آئی کی

طرف رہا ہے. ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آپشن نہیں بچا تو فیس سیونگ کیلئے اسمبلیاں تحلیل کرسکتے ہیں.منیب فاروق نے کہا کہ مونس الٰہی کا پہلے دن سے جھکاؤ پی ٹی آئی کی طرف رہا ہے، پرویز الٰہی کو شکوک و شبہات تھے لیکن مونس الٰہی نے انہیں مطمئن کیا۔