Categories
پاکستان

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ، اہم خبر آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ ادا کر دیئے جس سے ڈیفالٹ کے خطرات میں کمی آگئی ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بروقت ادائیگی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مثبت پیغام جائیگا، پاکستان کے دوسرے بانڈز کی مالیت بڑھے گی ۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے

مطابق پاکستان نے بانڈ کی ادائیگی 5 دسمبر کو کرنی تھی، مرکزی بینک نے 3 دن پہلے ادائیگی کردی ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے مزید کہا کہ سکوک بانڈز 2012 کو 10 سال کے لئے ٹینڈر عالمی مارکیٹ میں فروخت کئے گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق بانڈز کی بروقت ادائیگی سے غیرملکی سرمایہ کارو ں کو مثبت پیغام جائے گا، ڈیفالٹ کے خطرات میں کمی واقع ہوگئی، وقت پر بانڈز کی ادائیگی سے پاکستان کے دوسرے بانڈز کی مالیت میں اضافہ ہو گا، بانڈز کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی۔