Categories
پاکستان

ہمیں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات اور مل بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ۔۔۔رانا ثنااللہ نے کہہ دیا

اسلام آ باد(ویب ڈیسک) وزیرداخلہ راناثنا اللّٰہ نے عمران خان کی مشروط مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ساتھ بیٹھیں گے تو کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پہلے تاریخ دے دی تو پھر مذاکرات کیسے ہوں گے۔تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنے سے انکار نہیں ۔

را نا ثنا اللہ نے کہا کہ اس سے قبل عمران خان کہا کرتے تھے کہ ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے کہ میں مرجاؤں۔انہوں نے کہا خدا عمران خان کو زندگی دے تو یہ مل بیٹھ کر مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی لائی ہے، پی ڈی ایم تو ہمیشہ ہی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے