الزام تراشیاں سیاست کا حصہ!!! اب حکومت اور اپوزیشن کو کیا کرنا پڑیگا؟ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا دونوں فریقین کو بڑا مشورہ

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف سینئر تجزیہ کار مجید الرحمان شامی نے کہاہے کہ الزام تراشی سیاست کا حصہ ہوتی ہے اس کو یکسر ختم نہیں کیا جا سکتا، حکومت اور اپوزیشن کو ملکی مفاد میں کسی ایجنڈے پر متفق ہونا پڑے گا ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کے دوران سیاست میں الزام تراشی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مجید
الرحمان شامی نے کہاکہ الزام تراشی سیاست کا حصہ ہوتی ہے اس کو یکسر ختم نہیں کیا جا سکتا،ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن اور حکومت جمہوریت کی گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں پارلیمانی سیاست دنیا میں جہاں جہاں بھی موجود ہے اپوزیشن کو حکومت ان ویٹنگ سمجھا جاتا ہے۔سینئر تجزیہ مجید الرحمان کاکہناتھا کہ اپوزیشن کو حکومت تسلیم کرتے ہیں اور حکومت اپوزیشن کو تسلیم کرتے ہیں،نہ اپوزیشن حکومت گرانے میں لگی رہتی ہے نہ حکومت اپوزیشن کو دبانے میں لگی رہتی ہے ،ہمارے سیاستدانو ں کو بنیادی رویے بدلناہونگے۔ان کاکہناتھا کہ ہمارے سیاستدانوں کو سمجھنا چاہئے کہ انہوں نے ملکی مفاد میں وسیع تر پالیسیاں بنانی ہیں ،ملکی معیشت کو سنبھالنا ہے اس کے دفاعی معاملات کو دیکھنا ہے ۔مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اگرآپ کے ملکی رزمبادلہ کے ذخائر 300 ،400 ارب ڈالر زہوتے اورمعیشت کام کر رہی ہوتی تو پھر آپ یہ سب برداشت کر سکتے تھے ۔ان کاکہناتھا کہ ہمارے سیاستدان جو ایک دوسرے کے ساتھ کر رہے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہے ہماری معیشت بری حالت میں ہے ۔ پنجابی کامحاورہ ہے کہ”ٹیڈھے ناں پیاں روٹیاں۔۔۔تے ساریاں گلاں کھوٹیاں“مطلب ملکی معیشت نہیں چلے گی اور خساروں کا بوجھ بڑھتا جائے گا تو ہماری ریاست کیسے اپنا کردار ادا کر سکے گی اور کیسے ہمارے ادارے اپنا کردار ادا کر سکیں گے اور کیسے ہم عالمی سیاست کی بات کر سکیں گے اور اردگردلوگوں سے کیسے ڈیل کرسکیں گے ۔ان کاکہناتھا کہ ہمیں اپنے توانائی بحال رکھنے کیلئے کسی ایجنڈے پر متفق ہونا پڑے گا،الیکشن میں جو جیتے گا وہ حکومت بنا لے گااس پر کوئی اختلاف ہونہیں سکتا ۔