انا للہ وانا الیہ راجعون!پاکستانی شوبر کا ایک اور بڑا نام دُنیا سے رخصت

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف مزاحیہ اداکار ٹونی نوید رشید انتقال کر گئے ،اداکار کے پیٹ میں تکلیف تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق اداکار ٹونی نوید فیشن فوٹوگرافی مزاحیہ اداکاری اور نجی چینلز پر بطور میزبان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہے۔ ٹونی نوید رشید کے انتقال پر ان کے ساتھی فنکاروں شوبز شخصیات

Almarah Advertisement

نے افسوس کا اظہار کیا۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ اداکار ٹونی نوید کے انتقال سے پیداہونے والا خلا پرنہیں ہو سکتا۔ساتھی فنکاروں کا مزید کہنا تھا کہ اداکار ٹونی نوید رشید نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کام سے دوسروں کے دلوں میں جگہ بنائی۔شوبزکیلئے اداکار ٹونی نوید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔