اگر پاکستان کے علاوہ کہیں اور گھر بنانا چاہیں تو وہ کونسا ملک ہو گا ؟ ایک سوال پر سجل علی کا ناقابل یقین جواب

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے باہر اگرکسی اورملک میں رہنا ہوتو وہ بھارت بھی ہوسکتا ہے۔دبئی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سجل علی نے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش کا اظہارکیا۔سجل علی سے جب پوچھا گیا کہ

Almarah Advertisement

پاکستان سے باہر آپ کس ملک میں رہنا پسند کریں گی توانہوں نے کہا کہ وہ بھارت کیوں نہیں ہو سکتا؟ بھارت میں بھی گھر بنایا جاسکتا ہے اوردبئی میں بھی۔سجل علی نے کہا کہ ایسی تقاریب میں ان تمام لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے جو ہمارے دل کے قریب ہیں۔ بالی ووڈ کے بہت سے اسٹارز سے دوستی ہے اوران سے رابطوں پر خوشی ہوتی ہے۔ سجل علی بالی ووڈ کی فلم ’موم‘ میں اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔