دنیا کی مشہور شخصیات ٹوئٹر کو خیر باد کیوں کہہ رہی ہیں ؟ وجہ آپ بھی جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کے سربراہ کی تبدیلی دنیا بھر کی کئی نامور شخصیات کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ایلون مسک کے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد امریکی کانگریس کی خاتون الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے ٹوئٹر پر اپنے 13.4 ملین فالورز کے ساتھ اپنا انسٹا ہینڈل شیئر کیا

Almarah Advertisement

تھا۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’بطور بیک اپ پلان، مجھے انسٹاگرام پر فالو کریں‘۔اس کے علاوہ امریکی سُپر ماڈل جیجی حدید، امریکی فیشن ہاؤس بیلنسیاگا، اور گلوکار جیک وائٹ جیسی مشہور شخصیات نے بھی ایلون مسک کے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔اس حوالے سے اعلیٰ سطح کی مشہور شخصیات اور برانڈز کے لیے کام کرنے والی ایک رابطہ عامہ کی کمپنی ’اُونیسٹ لندن‘ کے شریک بانی لارین بیچنگ کا کہنا ہے کہ’ہم دیکھ رہے ہیں کہ ٹوئٹر نامور شخصیات کے لیے شجرِ ممنوع بنتا جا رہا ہے‘۔اُنہوں نے بتایا کہ’کمپنی نے اس معاملے پر ایک (نامعلوم) عوامی شخصیت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تجربہ کیا جس پر مداحوں کی جانب سے اس اکاؤنٹ کی ٹوئٹر پر موجوگی پر شدید ردِ عمل سامنے آیا‘۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ’ذاتی طور پر مجھے توقع ہے کہ جلد ہی بڑے پیمانے پر لوگ ٹوئٹر کوخیرباد کہہ دیں گے کیونکہ ٹوئٹر ہمیشہ سے ہی معاشرے میں نفرت انگیزی پھیلانے کی حیثیت سے جانا جاتا تھا لیکن اب یہ مزید متنازعہ ہوگیا ہے‘۔البتہ، بہت سی مشہور شخصیات جوکہ ابھی تک ٹوئٹر پر موجود ہیں، اُن کے لیے شاید یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔