جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے : صرف ایک دن زندہ رہنے کے امکانات رکھنے والی بچی نے اپنی پہلی سالگرہ منا لی ، حیران کن تفصیلات

لندن (ویب ڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں پیدائش کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے ایک دن زندہ رہنے کا امکان ظاہر کیے جانے والے بچے نے پہلی سالگرہ منالی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ میری نامی خاتون نے 23 ہفتوں میں ہی بچے کو جنم دیا تھا، جس کے باعث نومولود کو کئی بیماریاں لاحق ہوگئی تھیں۔

Almarah Advertisement

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے بچے کی زندگی سے متعلق ایک دن کا امکان ظاہر کیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیکٹر نامی بچہ اب تک اپنی زندگی کی 259 راتیں اسپتال میں گزار چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق بچے کی پیدائش کے 40 گھنٹے تک اس کی والدین سے ملاقات نہیں کرائی گئی تھی۔اسپتال کا عملہ تصویریں بھیج کر والدین کو بچے کی حالت کے حوالے سے آگاہ کرتے تھے۔بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ یہ 12 ماہ آسان نہیں تھے تاہم پھر بھی میں بہت خوش ہوں۔