ایلون مسک نے ٹوئٹر کے کئی ملین ڈالر کے پرانے بل ادا کرنے سے انکار کردیا

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سوشل پلیٹ فارم کے کئی ملین ڈالر کے پرانے بلوں کی ادائیگی سے انکار کردیا۔ ٹوئٹر کے سابق اور موجودہ ملازمین نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ ایسے لاکھوں ڈالر کی سفری رسیدیں جو کمپنی کے سابق ایگزیکٹوز نے جاری کی تھیں، ایلون مسک ان کی ادائیگی
سے اس لیے انکار کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے خود ان کی اجازت نہیں دی تھی۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا چارج سنبھالتے ہی لگ بھگ 3700 ملازمین کو فارغ کردیا تھا ، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر کا دیوالیہ نکل سکتا ہے، اسی لیے وہ مختلف قسم کے اخراجات میں کمی لا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے ٹوئٹر ملازمین کے لیے کارپوریٹ کریڈٹ کارڈز بھی بند کر دیے ہیں۔ ایلون مسک کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات نے ٹوئٹر کے ساتھ کام کرنے والے وینڈرز میں عدم اطمینان پیدا کیا ہے اور بہت سے وینڈرز کو اپنی لاکھوں ڈالر کی رقم ڈوبتی ہوئی نظر آنے لگی ہے۔

Almarah Advertisement