نسیم شاہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟ وقار یونس نے مداحوں کو سرپرائز دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک)سابق کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نسیم ناصرف ایک شاندار کرکٹر بلکہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وقار یونس اور نسیم شاہ دونوں ہی ایک ساتھ کچھ بڑا کرنے جارہے ہیں جس کی تصویر وقار یونس نے شیئر کی جس کے کیپشن میں سابق کوچ نےکچھ بڑا آنے کا بتایا۔ وقار یونس کی جانب سے شیئر کردہ تصویر

مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ‘آپ سب لوگ انتظار کریں، کچھ بڑا آنے والا ہے’۔ اس تصویر میں وقار یونس نے نسیم شاہ کو مینشن کرتے ہوئےلکھا ہے کہ ‘نسیم ناصرف ایک شاندار کرکٹر بلکہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں۔واضح رہے کہ نسیم شاہ نے نومبر 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، اس موقع پر وقار یونس نے ہی انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی تھی۔