Categories
انٹرنیشنل

گھر کا ایک اور فرد آئی سی یو میں داخل ۔۔۔۔دلیپ کمار کی فیملی سے افسوسناک خبر آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی چھوٹی بہن 7 روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی چھوٹی بہن فریدا ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔رپورٹس کے مطابق فریدا کی دیکھ

بھال کے لیے سائرہ بانو اور دیگر اہلخانہ بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ دلیپ کمار 7 جولائی 2021ء کو 98 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے