ارجنٹینا کے خلاف کامیابی کا جشن،سعودی کھلاڑیوں نے وزیر کھیل کو کندھوں پر اٹھالیا

دوحہ(ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے خلاف کامیابی کا جشن،سعودی کھلاڑیوں نے وزیر کھیل کو کندھوں پر اٹھالیا۔سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونےوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے ساتھ جیت کا جشن منارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2022 میں

Almarah Advertisement

دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم ارجنٹینا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی سعودی عرب کی ٹیم نے سعودی وزیر کھیل کو کندھوں پر اٹھالیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی گزٹ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے ساتھ جیت کا جشن منارہے ہیں۔ اس دوران کھلاڑی بھی ان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کندھوں پر اٹھالیتے ہیں۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022ء میں پہلا اور بہت بڑا اپ سیٹ ہوگیا جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے ہرادیا۔ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے اس میچ میں ارجنٹینا کو 10ویں منٹ میں پنالٹی سٹروک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لائیونل میسی نے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔ میچ کے پہلے ہاف کا اختتام جنوبی امریکی ٹیم کی برتری کے ساتھ ختم ہوا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کے دفاع کو توڑ ڈالا۔ پہلے 48ویں منٹ میں صالح الشہری کے گول کی مدد سے اسکور 1-1 سے برابر ہوا پھر صرف 5 منٹ کے فرق سے سلیم الضصاری کے گول کی مدد سے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد میسی الیون نے میچ میں سعودی عرب کی برتری ختم کرنے کے لیے اس کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے جو ناکام رہے اور 1-2 کے اسکور کے ساتھ ہی اس میچ کا اختتام ہوگیا۔