ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کون سا ملک کرے گا ؟ 1 سال قبل ہی شائقین کرکٹ کے لیے سرپرائز

لاہور (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024ء ٹی 20 ورلڈ کپ کے فارمیٹ کا اعلان کردیا۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ایونٹ کا فارمیٹ گزشتہ ٹی 20 ایونٹس سے مختلف ہوگا۔اعلامیے کے مطابق اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں

Almarah Advertisement

چار گروپس میں تقسیم ہوں گی، ہر گروپ سے 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق سپر 8 کی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور وہاں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں کوالیفائی کریں گی۔اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرچکے ہیں۔حالیہ ورلڈ کپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کارکردگی کی بنیاد پر ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کرچکی ہیں۔آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 2022ء کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائی کر گئیں۔اعلامیے کے مطابق افغانستان اور بنگلادیشن نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق دیگر 8 ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔ ایونٹ کے لیے افریقا، ایشیا اور یورپ سے 2،2 جبکہ پیسفیک اور امریکاز سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔