شعیب اورثانیہ نے اپنی طلاق کا ڈرامہ کیوں رچایا؟پہلی بار اصلی کہانی منظر عام پر آگئی

دبئی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک میں طلاق کی افواہیں ڈرامہ نکلی ہیں۔ علیحدگی کی افواہوں کے بعد دونوں کے “مرزا۔ملک” نامی رئیلٹی شو کے سیٹ پر ایک ساتھ نظر آنے پر کہا جا رہا ہے کہ دونوں نے ڈرامہ کیا تھا؟ مداحوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا طلاق کی افواہیں’’پبلسٹی سٹنٹ‘‘ تھا۔ بھارتی میڈیا نے بھی اسے پبلسٹی سٹنٹ ہی قرار دیا ہے۔

Almarah Advertisement

لیکن جوڑے کے مداحوں نے دونوں کے ایک ساتھ نظر آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ دونوں سٹارز نے اب تک طلاق کی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔ جوڑے کی مبینہ طلاق کی قیاس آرائیوں کے درمیان، اور ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اعلان کیا ہے کہ ثانیہ اور شعیب ’’دی مرزا ملک شو‘‘ کے ساتھ منظر عام پر آ رہے ہیں۔اس شو کے شوٹنگ سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ شو کے وائرل پوسٹر میں دکھایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک سبز رنگ کی دیوار کے سامنے کھڑے ہیں۔ شو کے سیٹ پر بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو میں ان کے ہمراہ اداکار فہد مصطفیٰ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن دونوں کی باڈی لینگویج دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ثانیہ اور شعیب کے درمیان سب اچھا ہے اور ان کی طلاق کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا اپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ دونوں نے جان بوجھ کہ یہ خبریں پھیلائیں تاکہ ان کا آنے والا شو مشہور ہو جائے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے وہی کیا جو چالیس سے اوپر کی کسی بھی سلیبریٹی جوڑے کو کرنا چاہیے، انکی کرکٹ اور ٹینس ختم ہو چکی ہو، جب کیمرہ سٹارز سے رخ پھیر لے، تو بس ایک مشکوک سی پوسٹ ڈال دو اور پھر دیکھو کیا تماشا ہوتا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا اگر طلاق کی افواہ پبلسٹی سٹنٹ تھا تو میرے دل میں ان کا احترام ختم ہوگیا ہے۔مجھے توقع نہیں تھی کہ

وہ سستی شہرت کے لیے اس لیول تک گر جائیں گے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ طلاق کی افواہ تشہیر کے لیے تھی جو کہ شرم کی بات ہے ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر طلاق کی افواہ پبلسٹی کے لیے تھی پھر تو دونوں نے مل کر بہت ہی گھٹیا حرکت کی ہے، شرم کرو۔ لیکن ان دونوں کے کچھ مداح ایسے بھی ہیں جو مرزا۔ملک شو کے بارے میں جان کر خوش ہو گئے، ایک پرستار نے لکھا، بس ایک دوسرے کو معاف کر دو۔ ایک دوسرے کے ساتھ رہو، دونوں ایک ساتھ اچھے لگ رہے ہیں۔ اس سے پہلے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بہت سی انسٹاگرام پوسٹس کی وجہ سے مداح یہ قیاس کررہے تھے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔میڈیا نے بھی اس حوالے سے کئی خبریں چلائی تھیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیا ہے۔کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ اور شعیب میں باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی ہے۔ لیکن اب ان سب افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔