شوبز انڈسٹری وہ شعبہ جہاں کوئی کسی کے ساتھ مخلص نہیں ۔۔۔ہمایوں اشرف کے چونکا دینے والے انکشافات

کراچی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار ہمایوں اشرف نے شوبز انڈسٹری کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ہمایوں اشرف نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے منفی عناصر کے بارے میں بات کی اور یہ بتایا کے وہ کس طرح

Almarah Advertisement

اپنے کیریئر کے دوران ایسے عناصر کا شکار ہوئے۔اداکار کے مطابق، شوبز انڈسٹری میں ہر کوئی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتا نظر آتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’میں خود انڈسٹری میں ہونے والی سازشوں کا شکار ہوا‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہاں کوئی بھی آپ کا دوست نہیں ہے، اگر کوئی آپ کے ساتھ اچھا سلوک کر رہا ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوگی‘۔ ہمایوں اشرف نے کہا کہ’ایسا شخص شاید آپ سے کوئی احسان لینا چاہتا ہو یا آپ کو استعمال کرنا چاہتا ہو اور جب اس کا مقصد پورا ہوجاتا ہے تو وہ آپ کو چھوڑ دے گا‘۔واضح رہے کہ اداکار ہمایوں اشرف کی طویل عرصے اسکرین سے دور رہنے کے بعد ڈرامہ سیریل ’رنگ محل‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی جوکہ بہت مقبول ہوا۔