پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز نے پی سی بی کو مالا مال کر دیا ، حیران کن اعداد وشمار

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز نے ریکارڈ توڑ دیے۔ کراچی کے بعد لاہور کے میچز نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالا مال کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہونے والے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں 63 ہزار سے

Almarah Advertisement

زائد شائقین نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا، 99.40 فیصد شائقین کرکٹ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تینوں دن میچ دیکھا۔پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20 ہزار 969 چھٹے میچ میں 21 ہزار 76 جبکہ ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 ہزار 100 شائقین کرکٹ نے لاہور میں میچ دیکھا۔کراچی کے چاروں ٹی ٹوئنٹی میچز میں کل 1 لاکھ 26 ہزار 550 شائقین نے میچز دیکھے۔سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک لاکھ 89 ہزار 595 شائقین کرکٹ نے کراچی اور لاہور میں میچز دیکھے۔کراچی اور لاہور والوں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دیے، 97.35 فیصد شائقین کرکٹ نے دونوں جگہ پر میچ دیکھ کر تاریخ رقم کردی۔پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے میچ نہیں دیکھا۔