شیریں مزاری کی بیٹی کا والدہ سے ’لا تعلقی ‘کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شیریں مزاری کی جانب سے مریم نواز کی ایڈٹ شدہ تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ، شیریں مزاری کی صاحبزادی نے والدہ کے اقدام سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا کہ اگر آپ کسی شخص سے پیار کرتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں

Almarah Advertisement

تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ اس کی باتوں کے ذمہ دار ہیں ، ایسے قریبی رشتوں کے ساتھ بنیادی باتوں پر اختلافات ہیں ۔خیال رہے کہ شیریں مزاری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کی۔ ساتھ ہی لکا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پتلیاں نچانے والے کامیاب نہیں ہو سکتے ۔شیریں مزاری کی جانب سے کچھ دیر کے بعد ٹویٹ کو ہٹا دیا گیا اور لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معذرت کرتی ہیں ۔