ایک اور بھارتی پنجاب گلوکار کے حوالے سے افسوسناک خبر

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھار ت میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے بعد اب ایک اور گلوکار پر جان لیوا ح ملہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں پنجابی گلوکار الفاز شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں موہالی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم ان کی حالت اب خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔ دوسری طرف موہالی

Almarah Advertisement


پولیس نے حملہ آور ملزم وکی کو گرفتار کر لیا ہے جو ہریانہ کے پنچکولہ کے رائے پور رانی کا رہنے والا ہے۔اطلاعات کے مطابق گلوکار الفاز سنگھ گزشتہ رات کا کھانا کھانے کے بعد اپنے3 دوستوں گرپریت، تیجی اور کلجیت کے ساتھ ایک ہوٹل سے باہر آرہے تھے۔ وہاں اس کا رائے پور رانی کے رہنے والے وکی سے سخت الفاظ کا تبادلہ ہو گیا جس کے بعد ان لوگوں نے ان پر ح ملہ کر دیا۔

دوسری جانب گلوکار ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات کسی نے الفاز پر ح ملہ کیا۔ جس نے بھی یہ کیا ہے میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔ آپ سب الفاز کے لیے دعا کریں۔