3 دن شوٹنگ کے باوجود حمیمہ ملک نے کس ڈرامے میں کام کرنے سے انکارکر دیا؟

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے 3 دن شوٹنگ کروانے کے بعد ایک ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔اداکارہ کا شمار پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ حمیمہ ملک اپنی شانداز اداکاری سے نا صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔کچھ عرصے سے اداکارہ اسکرین سے

Almarah Advertisement

اُوجھل تھیں لیکن اب ایکشن فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے ان کی بڑی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے۔ حمیمہ ملک نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سمیت نئے آنے والے مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے ٹی وی اسکرین سے اپنی دوری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد مداح مجھے ٹی وی اسکرین پر ڈرامہ سیریل’جِندو‘ میں کام کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔اُنہوں نے بتایا کہ ’میں ایک اور ڈرامہ بھی سائن کیا تھا اور اس کی 3 دن تک شوٹنگ بھی ہوئی لیکن پھر میں نے اس ڈرامے میں مزید کام کرنے سے انکار کردیا‘۔اُنہوں نے ڈرامے میں کام سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ 3 دن تک اس ڈرامے کے لیے صرف ڈائننگ ٹیبل کے ہی سین کی شوٹننگ ہوتی رہی اور میں ڈائننگ ٹیبل والی اداکارہ نہیں ہوں‘۔اُنہوں نے کہا کہ’مجھے یہ اس طرح کے آسان کردار نبھانے میں مزہ نہیں آتا مجھے ایکشن سے بھرپور مشکل کردار کرنے میں مزہ آتا ہے‘۔