پولیس میں ٹرانس جینڈرز کی بھرتیاں!!! میرٹ کیا رکھا گیا؟دلچسپ اشتہار وائرل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی پولیس میں ٹرانس جینڈرزبھی بطور اہلکار خدمات سرانجام دیں گے، درخواستیں طلب کرلی گئیں۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد پولیس میں 1668اہلکاروں کی بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا گیا،اشتہار میں ٹرانس جینڈرز سے اہلیت کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی گئیں،ٹرانس جینڈرزسے قومی شناختی کارڈ پر لکھی جنس کے مطابق درخواستیں طلب کی گئیں۔پولیس ترجمان کا کہناتھا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ کی

Almarah Advertisement

دفعات کے مطابق امیدوارخود سے حاصل شدہ صنفی شناخت کا اطلاق بھی کر سکتا ہے،ٹرانسجینڈر امیدواروں کی بھرتی جنرل میرٹ پر کی جائے گی،جنرل میرٹ امیدوار کے لئے میٹرک پاس سرٹیفکیٹ ہولڈر،تمام ٹیسٹس پاس کرنا لازم ہے۔