اسلام آباد کی خاتون کو لینے کے دینے پڑ گئے ،

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے اہلکار سے بد تمیزی کرنے اور گریبان پکڑنے پر خاتون کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ تھانہ کراچی کمپنی میں پیش آیا، پولیس نے لڑائی جھگڑے

Almarah Advertisement

کی کال پر میاں بیوی کو تھانہ منتقل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب پولیس اہلکار کمرے میں آیا تو اس نے دونوں سے نام پوچھے، نام پوچھنے پر خاتون آگ بگولہ ہوگئیں اور پولیس اہلکار کا گریبان پکڑ لیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے کارِ سرکار میں مزاحمت کی اور پولیس اہلکار کو مغلظات بھی دیں، اس معاملے میں خاتون اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، پولیس اہلکار کے کنڈکٹ پر بھی انکوائری کی جا رہی ہے۔