بریکنگ نیوز:

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ علیم خان کئی روز سے میری کردار کشی کر رہے ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،

Almarah Advertisement

بلاتفریق کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے 25 سال سے جانتے ہیں، ایسے ہی ووٹ نہیں دیتے، علیم خان آپ کئی روز سے میری کردارکشی کر رہے ہیں۔سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ 30 سال سے لاہور اور صوبے میں قبضہ گروہ نے پنجے گاڑ رکھے ہیں، قبضہ گروہوں کی گردن اتنی موٹی ہوگئی ہے کہ قانون کے پھندے چھوٹے پڑ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قبضہ یہ گروہ جب چاہے جہاں چاہے جس کو چاہے خرید سکتا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ لاہور کے مالک ہیں، جو مرضی ہے کرلیں۔