سالوں کا ساتھ ختم! عامر متین اور رؤف کلاسرا کی راہیں جدا، وجہ کیا بنی؟

لاہور(نیوز ڈیسک)ان دنوں صحافتی اداروں میں ورکرز کے مابین بڑی ہلچل دیکھی جا رہی ہے صحافی بڑی تیزی سے ایک سے دوسری اور پھر دوسری سے تیسری جگہ جا رہے ہیں۔ معروف صحافی و تجزیہ کار عامر متین نے بھی جی ٹی وی کو خیرباد کہتے ہوئے ایک بار پھر سے 92 نیوز جوائن کر لیا ہے۔تجزیہ

Almarah Advertisement

کار عامر متین نے اپنے ٹوئٹ اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ انہوں نے جی ٹی وی چھوڑ دیا ہے اور اب سے ایک بار پھر 92 نیوز کی سکرین پر نظر آئیں گے اور میزبان ثروت ولیم کے ہمراہ رات 10 بجے پیر سے جمعرات پروگرام کریں گے۔انہوں نے رؤف کلاسرا کے ساتھ گزرے 7 سالوں سے متعلق کہا رؤف کلاسرا کے ساتھ 7 سال تک کام کرنے پر خوشی ہے، ہم قریبی دوست رہے ہیں۔ کبھی کچھ بدل پر بھی نیا تجربہ کر لینا چاہیے۔ روف کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔دوسری جانب معروف اینکر پرسن بیرسٹر احتشام امیرالدین نے بھی خبر دی ہے کہ وہ آج سے سماء نیوز چھوڑ رہے ہیں، انہوں نے 3 سال تک اس چینل کے ساتھ کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج رات اپنا آخری پروگرام کریں گے اور سما کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ سنو ٹی وی کے نام سے ایک نیا نیوز چینل جلد لانچ ہونے جا رہا ہے بیرسٹراحتشام اب سنوٹی وی کی اسکرین پر نظر آئیں گے جبکہ ان کے علاوہ سماء نیوز سے پارس جہانزیب نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے وہ بھی اب اسی چینل پر اپنا پروگرام کریں گی۔