عمران خان کو 2 دن میں دوسرا بڑا جھٹکا ۔۔۔۔۔ بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے بریت عمران خان کیلئے دوسرا بڑا سیاسی دھچکہ ثابت ہوا ہے۔عمران خان کے امریکی سازش اور امپورٹڈ حکومت کے بیانیہ کو گزشتہ روز ان کی آڈیو لیک سے دم

Almarah Advertisement

توڑ گیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خیر سگالی کے اظہار کیلئے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں پاک -امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کرکے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اہم قدم اٹھایا۔عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکہ پر لگا کر پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ اب مریم نواز کی بریت سے ان کے چور چور کے بیانیہ کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہے۔ دو دنوں میں عمران خان کو پے در پے دو سیاسی جھٹکے لگے ہیں جس سے ان کے کارکنوں کا مورال ڈاؤن ہوا ہے۔ خود عمران خان پہلے مایوسی کا شکار ہیں کہ ایک تو وہ نومبر میں الیکشن کرانے کیلئے چلائی گئی مہم میں ناکام ہوئے دوسرے وزیراعظم شہباز شریف کو عالمی سطح پر جو پذیرائی مل رہی ہے اس کے نتیجے میں ان کی حکومت سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہوگئی ہے۔