حیران کن خبر : آصف زرداری نے اپنی بریت کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی ، اندر خانے کیا ہو رہا ہے ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کےخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کے خلاف درخواست بریت گزشتہ سال نیب کورٹ نے مسترد کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی

Almarah Advertisement

کارروائی پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی، فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل شیراز راجپر عدالت میں پیش ہوئے۔معاون وکیل نے کہا کہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں اجازت دی جائے، احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کیا جائے۔آصف زرداری نے نیب کورٹ کے آرڈر کو چیلنج کر رکھا تھا، عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔