عمران خان کے لیے عدالت سے بُری خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان پر خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التواء مانگنے پر ایک بار پھر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان خان نے عمران خان کے ہرجانہ کے دعوی کی سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے دائر التواء کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان

Almarah Advertisement

میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے عمران خان کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پانچ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کرلی۔ عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کے وکلاء کی جرح 22 اکتوبر تک موخر کر دی۔ خیال رہے گزشتہ سماعت پر بھی عمران خان التواء کی درخواست پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔