عدالت سے گیم کھیلنا بند کیا جائے ۔۔۔۔۔ حریم شاہ کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس

کراچی (ویب ڈیسک ) سندھ ہائی کورٹ کےجسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات سے متعلق درخواست واپس لینے پر خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے حریم شاہ نے اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ کے حکم نامے

Almarah Advertisement

کا غلط استعمال کیا، درخواست گزار چاہے تو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے جب مقدمہ ہی درج نہیں ہوا تو گرفتاری سے کیسے روک سکتے ہیں؟ عدالت سے گیم کھیلنا بند کیا جائے، ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو پہلے بھی تحفظ دیا۔