وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہونے والا ’ سائفر‘ کہاں چلا گیا؟ بالاخر سراغ لگا لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی سائفر وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے البتہ اس کی اصل وزارت خارجہ کے دفتر میں موجود ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے اجلاس میں وزیر اعظم ہاوس سے غائب ہونے والی سائفر کی کاپی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور میٹنگ کے دوران یہ بھی

Almarah Advertisement

انکشاف ہوا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہوگئی ہے۔اجلاس میں کابینہ اراکین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سائفر موصول ہوا مگر پھر وہ کہیں غائب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سائفر کی کاپی اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے وصول کی تھی اور قانون کے مطابق اس مراسلے کو وزیر اعظم ہاؤس کے ریکارڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔ذرائع کے مطابق سائفرکی اصل کاپی دفتر خارجہ میں موجود اور ریکارڈ کا حصہ ہے۔