عمران عباس سے معاشقے کی خبریں!!! امیشا پٹیل نے خاموشی توڑ دی

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستان کے خوبرو اداکار عمران عباس کے ساتھ معاشقے کی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔کچھ روز قبل امیشا پٹیل اور عمران عباس کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دونوں فلم کرانتی کے گانے دل میں درد سا جگا ہےپر اداکاری کر رہے تھے۔ویڈیو کے بعد امیشا

Almarah Advertisement

پٹیل اور عمران عباس کے درمیان معاشقے کی خبروں بھی سامنے آئی تھیں جن پر اب بھارتی اداکارہ نے وضاحت دے دی ہے۔ایک انٹرویو میں امیشا پٹیل معاشقے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا عمران عباس سے اچھی دوستی ہے اور ہم دونوں نے امریکہ میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی، معاشقے کی خبریں پڑھ کر ہنسی نکل گئی،یہ سب بکواس ہے،میں اپنے دوست کے ساتھ کئی سالوں بعد ملی تھی۔امیشا پٹیل نے بتایا کہ عمران عباس اور میں ایک دوسرے کو سالوں سے جانتے ہیں، اس کے علاوہ میں اپنے کئی پاکستانی دوستوں کے ساتھ وقت گزار چکی ہوں، عمران فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم اس متعلق گپ شپ بھی کرتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں ہماری ملاقات بحرین میں ایک تقریب کے دوران ہوئی، عمران کو میرا یہ گانا دل میں درد سا جگا ہے بہت پسند ہے، اس گانے پر ہم نے ویڈیو بنائی اور مداحوں سے شیئر کردی مگر اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی توجہ حاصل کر لے گی۔