’’اگر عوام عمران خان کی کال پر نہ نکلے تو پھر۔۔۔۔۔‘‘ فواد چوہدری نے پاکستانی قوم کے لیے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام اس بارعمران خان کی کال پر باہر نہ نکلےتو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی۔فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شریف اور زرداری

Almarah Advertisement

پر نوازشات کی بارش سے طے ہے کہ اگر پاکستان کے عوام اس بارعمران خان کی کال پر باہر نہ نکلے تو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگ ایک بدمعاش اشرافیہ کی غلامی پر مجبور رہیں گے، واحد حل عوام کا سڑک پر آنا ہی ہے تیاری کریں۔ایک اور ٹوئٹ میں رہنما تحریک انصاف نے عمران خان کی سیشن کورٹ میں خاتون جج سے مانگنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہاگر ہم نے بھی عدالتیں نون اور پیپلز پارٹی کی طرح اپنے ججوں سے بھری ہوتیں اس طرح چکر نہ لگانے پڑتے۔