لاہور: اڑھائی کروڑ روپے کی چوری کی مرکزی ملزمہ فلمی انداز میں گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ڈھائی کروڑ کی چوری کی مرکزی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ایس پی سٹی (او پی ٹی) سرفراز ورک کے مطابق شاہدرہ میں ایک خاتون کے گھر 27 ستمبر کو

Almarah Advertisement

ڈھائی کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی کی چوری ہوئی۔مرکزی ملزمہ آسیہ گھریلو ملازمہ تھی جو واردات کے بعد فرار ہو گئی تھی۔ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق لوٹے گئے مال میں 125 تولے سونا، 30 ہزار یورو اور 11 لاکھ روپے نقدی شامل ہے۔