عمران خان کی خاتون جج سے معافی کیلئے آمد!مگر فواد چودھری نے کیا بیان داغ دیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت آمد کے بعد فواد چودھری نے بیان جاری کیا ہے کہ اگر ہم نے بھی عدالتیں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کی طرح اپنے ججوں سے بھری ہوتیں تو اس طرح چکر نہ لگانے پڑتے۔تفصیلات کے مطابق دفعہ144کی خلاف ورزی کیس میں ضمانت کے بعد چیئر مین

Almarah Advertisement

پی ٹی آئی عمران خان سیشن جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت پہنچے لیکن وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ وہ رخصت پر ہیں ، عمران خان کی عدالتی عملے سے مکالمے کی ویڈیو فواد چودھری نے ری ٹویٹ کی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان عدالتی عملے کو کہہ رہے ہیں کہ میڈم زیبا کو آپ نے بتانا ہے کہ عمران خان آیا تھا اور وہ ان سے معافی مانگنا چاہتا ہے ، اگر میرے الفاظ سے ان کی دل آزاری ہوئی ہو تو ۔