ڈار کے وار!!! ڈالر زوال پذیر، روپے کی قدر بڑھ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کچھ دنوں سے امریکی ڈالر کے زوال کا سفر جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 228 روپےکا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ 6 سیشنز میں ڈالر 10 روپے 59 پیسے سستا ہوا۔ڈالر کی قیمت میں پچھلے دنوں کی کمی کے بعد پاکستان پر 1350

Almarah Advertisement

ارب روپے کے قرضوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔ دوسری جانب پاکستانیوں کیلئے اب تک کی بڑی خوشخبری، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس تین ماہ کیلئے منجمد کرنے پر اصولی رضامندی ظاہر کی ہے جس پر حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کرلیا, پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کل ہوگا.ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی حتمی معاہدہ نہیں، آئی ایم ایف معاہدے کے تحت جنوری 2023 تک پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 50روپے فی لیٹر تک بڑھانا ہے۔واضح رہے کہ پیٹرول پر اس وقت 37.42 روپے فی لیٹر کے لگ بھگ پیٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7.35 روپے فی لیٹر کے لگ بھگ ہے، اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر 10، 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بتدریج بڑھا کر50 روپے کی جائے گی۔